نندیتا نے بھارتی میڈیا کو بی جے پی کی پراپیگنڈامشین قراردیدیا

نندیتا نے بھارتی میڈیا کو بی جے پی کی پراپیگنڈامشین قراردیدیا

میڈیا پیشہ ورانہ خدمات کے بجائے منفی پر اپیگنڈا سے عوام کو جنگ پراکساتا رہا:اداکارہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے زہر اگلتے پروپیگنڈا کو جہاں بین الاقوامی سطح پر جھوٹا قرار دیا گیا وہیں بھارت میں بھی اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب بالی ووڈ اداکارہ نندیتا داس نے بھی بھارتی میڈیا کوبی جے پی کی پروپیگنڈا مشین قرار دے دیا ہے ۔نندیتاداس نے سوشل میڈیاپربھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے ثابت کردیا کہ وہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی پراپیگنڈا مشین ہے ۔ بھارتی میڈیااپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کے بجائے منفی پر اپیگنڈا سے عوام کو جنگ پراکساتا رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں