جیمز بانڈ گرل تانیا میلٹ چل بسیں

جیمز بانڈ گرل تانیا میلٹ چل بسیں

ہالی ووڈ تھرلر ایکشن فلم ‘‘جیمز بانڈ ’’ سلسلے کی تیسری فلم ‘‘گولڈ فنگر ’’ کی اداکارہ تانیا میلٹ دنیا سے چل بسیں۔ان کی عمر77 برس تھی۔

لاس اینجلس (اے پی پی)ہالی ووڈ تھرلر ایکشن فلم ‘‘جیمز بانڈ ’’ سلسلے کی تیسری فلم ‘‘گولڈ فنگر ’’ کی اداکارہ تانیا میلٹ دنیا سے چل بسیں۔ان کی عمر77 برس تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ‘‘جیمز بانڈ’’ نے اپنے ٹویٹ میں تانیا میلٹ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھرلر ایکشن ‘‘جیمز بانڈ ’’ سلسلے کی تیسری فلم ‘‘گولڈ فنگر ’’ میں ٹلی ماسٹرسن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ تانیا میلٹ انتقال کر گئی ہیں، اس غمزدہ وقت میں ہم ان کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں