کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی فلم ’’سپرسٹار‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی

کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی  فلم ’’سپرسٹار‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی

کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ کے بعد لالی ووڈ میں انٹری دینے کی تیاری کررہی ہیں۔

لاہور (شوبز ڈیسک) کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ کے بعد لالی ووڈ میں انٹری دینے کی تیاری کررہی ہیں۔ خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان آج کل بطور ہدایت کار فلم ’’سپر سٹار‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل اداکار وماڈل بلال اشرف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے ۔فلم میں ایک آئٹم نمبر بھی شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کیلئے نورا فتیحی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں ڈانس نمبر کرچکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں