میشاشفیع کیخلاف علی ظفر کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل
ہتک عزت دعویٰ کیس کی سماعت 26جون تک ملتوی ،وکلامزید جرح کیلئے طلب
لاہور(عدالتی رپورٹر) سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف علی ظفرکے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت میں ایک اور گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے سماعت 26جون تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو مزید گواہوں پر جرح کیلئے طلب کرلیا۔ سیشن عدالت میں گزشتہ روزایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو میشا شفیع کے وکلا نے رضوان رئیس نامی گواہ پر جرح مکمل کی ، عدالت نے ہتک عزت دعویٰ کیس کی سماعت26جون تک ملتوی کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کومزید گواہوں پر جرح کیلئے طلب کرلیا ہے ۔