ڈانس کلب کی2 ویٹرس پر تشددکا الزام ،کارڈی بی کی عدالت میں پیشی
امریکی گلوکارہ اور ریپر کارڈی بی پر امریکی عدالت میں ڈانس کلب کی 2 ویٹرس پر تشدد کرنے کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔
نیویارک (شوبز ڈیسک)کارڈی بی کو ڈانس کلب کی 2 ویٹرس بہنوں پر تشدد کرنے اور انہیں ہراساں کرنے سمیت مجموعی طور پر 12 الزامات کا سامنا ہے اور وہ گزشتہ روزنیویارک کی عدالت میں پیش ہوئیں ۔عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد فرد جرم عائد کرنے کے عمل کو روک کرمقدمے کی آئندہ سماعت رواں برس ستمبر میں کرنے کا اعلان کردیا، جس میں گلوکارہ کو پیش ہونے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔