سلمیٰ ہائیک ڈھلتی عمر سے خوفزدہ نہیں
ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اب ڈھلتی عمر سے کوئی خوف نہیں ہوتا تاہم ماضی میں وہ جوان اور پرکشش رہنے کی آرزو مند تھیں
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اب ڈھلتی عمر سے کوئی خوف نہیں ہوتا تاہم ماضی میں وہ جوان اور پرکشش رہنے کی آرزو مند تھیں۔سلمیٰ ہائیک نے 23 سال کی عمر میں میکسیکو سے کیریئر کا آغاز کیا تاہم جلد ہی وہ اداکاری کی تعلیم کے سلسلے میں امریکہ منتقل ہوگئیں، جہاں انہیں دوران تعلیم 1995 میں پہلی بار فلم ’’ڈسپراڈو‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا اور پھر ان کے ایک نئے سفر کا آغاز ہو گیا ۔سلمیٰ ہائیک نے 2009 میں فرانسیسی ارب پتی تاجر سے شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے ۔