نئی بھارتی فلم ’’ساہو‘‘ فرانسیسی فلم ’’لارگوونچ ‘‘کا چربہ نکلی

نئی بھارتی فلم ’’ساہو‘‘ فرانسیسی فلم ’’لارگوونچ ‘‘کا چربہ نکلی

میری فلم کی پہلے بھی نقل ہوچکی ہے لیکن یہ نقل اس سے بھی بری ہے :جیغوم سال

ممبئی( آن لائن )بھارت کے سینما کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ ان کی کہانی امریکی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ کی فلموں کی نقل ہوتی ہے ۔ حال ہی میں فلم ساہو کو بھی اسی قسم کی تنقید کا سامنا ہے ، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کے کچھ حصے اور کہانی فرانسیسی فلم سے نقل کئے گئے ہیں۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ساہو دیکھنے کے بعد کئی ٹوئٹر صارفین نے ا سے چربہ قراردیاجبکہ 2008میں بننے والی فرانسیسی فلم لارگو ونچ کے ڈائریکٹر جیغوم سال نے کہاہے کہ ان کی فلم کی پہلے بھی نقل ہوچکی ہے اور فلم ساہو پہلے ہونیوالی نقل سے بھی بری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں