ایشل فیاض پہلی فلم کی ریلیز سے قبل دوسری فلم میں کاسٹ

ایشل فیاض پہلی فلم کی ریلیز سے قبل دوسری فلم میں کاسٹ

فلم ’’لوفر ‘‘کیلئے سائن کیاگیا،بڑی سکرین پر کام کرنے کا بہت شوق تھا :اداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) اداکارہ ایشل فیاض کو اپنی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی دوسری فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔فلم کاف کنگنا کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ ایشل فیاض نے کہاکہ ٹی وی ڈراموں میں کام کرتے ہوئے بڑی سکرین کے لئے کام کرنے کا بہت شوق تھا، مجھے خوشی ہے کہ میری پہلی فلم کاف کنگناکے ر یلیز ہونے سے قبل ہی مجھے ہدایتکار خلیل الرحمن قمر نے اپنی دوسری فلم ’’لوفر ‘‘ کیلئے بھی سائن کرلیا ہے،میری کوشش ہوگی کہ مداحوں کو اپنے کام سے متاثر کرسکوں ۔اس موقع پرفلم کاف کنگنا کے ہیروسمیع خان کا کہنا تھا کہ ملکی فلم انڈسٹری کو استحکام دینے میں یہ فلم اہم کردار ادا کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں