حمیرا مغل کو بغیر اجازت شوٹنگ پر جیل کی ہواکھاناپڑگئی
اداکارہ وماڈل کو ملتان میں پولیس نے دوران شوٹنگ چھاپہ مارکر گرفتارکیا
لاہور(آن لائن) معروف اداکارہ وماڈل حمیرا مغل کو بغیر اجازت شوٹ کرنے پر جیل یاترا کرنی پڑ گئی،چار روز جیل رہنے کے بعد ضمانت پر رہائی ہوئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق حمیرا مغل متعلقہ تھانے کی اجازت کے بغیر ملتان میں ایک کمرشل ویڈیو کی شوٹنگ کررہی تھیں جس پر پولیس نے دوران ریکارڈنگ چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کرلیا اور چالان کاٹ کر جیل بھیج دیا۔اداکارہ کو ضمانت پررہا ہونے میں 4دن لگ گئے ۔حمیرامغل نے میڈیا کو بتایاکہ پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی تاہم چار روز جیل میں گزارنا کسی عذاب سے کم نہیں تھا ۔