مریم نوراپنے کام سے مطمئن ،بڑی سکرین پر آنے کیلئے تیار

مریم نوراپنے کام سے مطمئن ،بڑی سکرین پر آنے کیلئے تیار

ڈراموں کی مصروفیات کی وجہ سے کسی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری :اداکارہ

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ مریم نور نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد بڑی سکرین پر نظر آئیں گی ،ڈراموں کی مصروفیات کی وجہ سے کسی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری تاہم ایک نئی فلم کے حوالے سے بات چیت فائنل ہونیوالی ہے ۔مریم نورنے ایک انٹرویو میں کہاکہ اداکاری کے حوالے سے اپنے کام سے مطمئن ہوں ،میرے مداحوں کی تعداد میں روز بروزاضافہ ہوتا جارہاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل سویا میرانصیب اور ملال یار میں ثانوی حیثیت کے رول میں بھی میری اداکاری کو سراہا گیاہے ،فلم میں بھی اپنے کام سے نام بناناچاہتی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں