مسکان جے کی فلموں میں انٹری ،پہلی فلم کا کیمرہ کلوز

مسکان جے کی فلموں میں انٹری ،پہلی فلم کا کیمرہ کلوز

گائیکی اورڈراموں میں پہچان بنانے کے بعد فلموں میں کام کرنے فیصلہ کیا :اداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر ) اداکارہ و ماڈل اور گلوکارہ مسکان جے فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھانے لگی ہیں ،وہ ہدایت کار اسد نور کی فلم ’’ بھوک اس کی ساری ‘‘ میں مرکزی کردار اداکر رہی ہیں جس کا کیمرہ گزشتہ روزکلوز ہوگیا ہے ، مسکان جے فلم میں بھارتی مسلم لڑکی کے کر دار میں جلوہ گر ہوں گی ۔ مسکان جے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گائیکی اورڈراموں میں پہچان بنانے کے بعد اب فلموں میں کام کرنے فیصلہ کیا ہے لیکن کم مگر اچھے سکرپٹ پر مبنی فلمیں میری ترجیحات میں شامل رہیں گی ،کوشش ہوگی کہ اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کرسکوں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں