بھارتی گلوکار رفتار بھارتی مسلمانوں کیلئے ڈھال بن گئے
کسی مسلمان کو بھارت سے نکالا تو سینے پر گولی کھاؤں گا،کنسرٹ میں اعلان
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ ریپر اور کمپوزر رفتار نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کی مخالفت کی اور کہا ہے کہ مسلمان، ہندواور عیسائی سب ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔رفتار اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کررہے تھے جہاں انہوں نے متنازع شہریت کے قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا اوراعلان کیاکہ کسی مسلمان کو بھارت سے نکالا تو سینے پر گولی کھاؤں گا۔ رفتار کا کہنا تھا کہ ایک بات بالکل صاف بتا رہا ہوں، چاہے کل کیریئر چلے یا نہ چلے ، کوئی مسئلہ نہیں، اتنا کمالیا ہے کہ آخر تک بھوکا نہیں مروں گا۔