ٹی وی سے فلم میں آنیوالوں کی حوصلہ افزائی ضروری:بشریٰ انصاری

ٹی وی سے فلم میں آنیوالوں کی حوصلہ افزائی ضروری:بشریٰ انصاری

ان کی بھی حوصلہ افزائی کرناہوگی جو نفع و نقصان کی پروا ہ کئے بغیر فلمیں بنارہے ہیں:اداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ٹی وی کے بعد فلموں میں کام کرناایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا تھا، نئی نسل کے فنکاروں نے ٹی وی کی لاج رکھ لی ہے ۔انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی فلموں کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے ، نئے سال میں 50 ملکی فلموں کا ریلیز کرنے کا وژن خوش آئند امر ثابت ہوگا۔ہمیں ٹی وی سے فلم کی طرف آنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرناہوگی تاکہ ملکی فلم انڈسٹری کو فروغ مل سکے ۔ ہمیں ان کی بھی حوصلہ افزائی کرناہوگی جو نفع و نقصان کی پروا ہ کئے بغیر فلمیں بنارہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں