علی حسن اور عرفان ملک امریکہ میں کامیڈی شوز کرنے میں مصروف

 علی حسن اور عرفان ملک امریکہ میں  کامیڈی شوز کرنے میں مصروف

بھارت میں ٹی وی چینل پر کامیڈی شو لافٹر چیلنج کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت پانے والی جوڑی علی حسن اور عرفان ملک امریکہ میں کامیڈی شوز کرنے میں مصروف ہیں

کراچی (سٹاف رپورٹر)بھارت میں ٹی وی چینل پر کامیڈی شو لافٹر چیلنج کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت پانے والی جوڑی علی حسن اور عرفان ملک امریکہ میں کامیڈی شوز کرنے میں مصروف ہیں ان کا ساتھ دینے کے لئے ٹی وی ، فلم اور تھیٹر کی سینئر اداکارائیں زیبا شہناز اور نعیمہ گرج بھی امریکہ پہنچ گئی ہیں ،ان کا امریکہ میں ایئر پورٹ پر بابائے سٹیج سید فرقان حیدر ، علی حسن ، عرفان ملک سمیت دیگر لوگوں نے استقبال کیا۔ اس سے قبل کامیڈی کنگ عمرشریف امریکہ پہنچے تھے ،پاکستانی فنکار لافٹر چیلنج کے عنوان سے شوز پیش کررہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں