سینئر اداکار اور ہدایت کار وکیل فاروقی ماڈل کالونی قبرستان کراچی میں سپرد خاک

سینئر اداکار اور ہدایت کار وکیل فاروقی ماڈل کالونی قبرستان کراچی میں سپرد خاک

سینئر اداکار اور ہدایت کار وکیل فاروقی جو 25 دسمبر کو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے تھے

کراچی (سٹاف رپورٹر)سینئر اداکار اور ہدایت کار وکیل فاروقی جو 25 دسمبر کو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے تھے انہیںان کے بہن بھائی کی عمرہ سے واپسی کے بعد گزشتہ روز ماڈل کالونی قبرستان کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ غوثیہ مسجد شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی ۔ مرحوم کے جنازے میں ادبی، ثقافتی ،تعلیمی اور دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کی رسم سوئم منگل کے دن آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں نماز عصر سے مغرب کے درمیان اداکی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں