پاکستان بڑی تعداد میں جعلی کرنسی سمگل کررہا ہے :بھارت کا الزام
جعلی کرنسی نوٹ پڑوسی ممالک کے راستے سمگل کئے جاتے ہیں :ڈی آر آئی
نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے بڑی تعداد میں جعلی کرنسی نوٹ سمگل کرنے شروع کردیئے ہیں۔ بھارتی ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس( ڈی آر آئی) کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ جعلی کرنسی نوٹ سری لنکا ، نیپال اور دیگر پڑوسی ممالک کے راستے بھارت سمگل ہورہے ہیں۔ اپریل2013 سے فروری 2014 کے دوران کرنسی سمگل کرنے کے 5واقعات ہوئے جبکہ گزشتہ روز کرنسی سمگل کرنے کیخلاف ایک کارروائی کے دوران 5پاکستانیوں سمیت 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزموں کے قبضہ سے 14 لاکھ روپے کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد ہوئی ہے ۔