نندی پور پاورپراجیکٹ افتتاح کے پانچویں روز ہی بند

 نندی پور پاورپراجیکٹ افتتاح  کے پانچویں روز ہی بند

پاکستان اور چین کے تعاون سے نندی پورمیں لگایا جانیوالا پاور پراجیکٹ افتتاح کے پانچویں روز ہی بند ہو گیا۔ وزیراعظم نے اس پر اجیکٹ کی پہلی ٹربائن کا افتتاح کر تے ہو ئے 95میگا واٹ بجلی قومی برقی دھارے میں شامل ہو نے کی نو ید سنا ئی تھی جس سے لو ڈ شیڈ نگ کے ستا ئے ہوئے عوام میں اطمینا ن کی لہر دوڑ گئی تھی ۔

نند ی پو ر پا ور پر اجیکٹ میں اس وقت 4ٹر با ئنیں ہیں جن میں سے 95میگا وا ٹ کی ٹر با ئن نمبر 3کا 31مئی کو افتتاح کیا گیا جو صر ف 4جون تک چلائی جاسکی جس کے بعد آج تک بند پڑی ہے ۔اس سلسلے میں پرا جیکٹ ڈائر یکٹر محمد احمد کا کہنا تھا کہ نند ی پو ر پاور پرا جیکٹ کی 3نمبر ٹر با ئن کی صر ف ٹیسٹنگ سر وس کا آغاز کیا گیا تھا ۔اب چونکہ اسی پراجیکٹ کی دوسر ی ٹر با ئن پر کام جا ری ہے اس لئے اسے چلا نے میں دقت پیش آرہی تھی جس کے با عث ٹر با ئن نمبر 3 کو بند کرنا پڑا ۔ان کا کہنا تھا کہ نند ی پو ر پا ور پرا جیکٹ پر تیز ی سے کام جا ری ہے ۔دوسر ی ٹر بائن ٹیسٹنگ پر آنے کے بعداس کو مکمل طو ر پر چا لو کر دیا جا ئے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں