ورلڈ کپ،پاکستان کا ممکنہ 15 رکنی سکواڈ فائنل، بابر شامل

 ورلڈ کپ،پاکستان کا ممکنہ 15 رکنی سکواڈ فائنل، بابر شامل

سلیکشن کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی اور جلد سکواڈ کا باضابطہ اعلان متوقع

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی سکواڈ حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی ہے اور جلد اس سکواڈ کا باضابطہ اعلان متوقع ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر اور بیٹر خواجہ نافع کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ممکنہ سکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔اس کے علاوہ فخر زمان، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز اور ابرار احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔بیٹنگ لائن میں عثمان خان شامل ہوں گے جبکہ فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، عثمان طارق اور سلمان مرزا کو دئیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر وسیم جونیئر، عبدالصمد اور حسن علی کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے ۔سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ سکواڈ کا انتخاب ٹیم کے توازن، حالیہ کارکردگی اور ورلڈ کپ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں