عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان

عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے جمعہ کو پاکستان عوامی تحریک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار آصف احمد علی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن سے ہمیں پر امید رہنا چاہیے ،حکومت کو چاہیے کہ پاک فوج کے جوانوں کی بھر پور مدد کرے تاکہ ان کا مورال بلند ہو۔انہوں نے پاکستان کے آئین میں ضرورت کے مطابق تبدیلیوں کو ضرور ی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت چند خاندانوں کی لونڈی بن کر رہ گئی ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں خونی نہیں، خوشبو کا انقلاب آئے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں