پی پی اجلاس کے دوران مار کٹائی ،قائم علی شاہ سمیت درجنوں زخمی

 پی پی اجلاس کے دوران مار کٹائی ،قائم علی شاہ سمیت درجنوں زخمی

مکلی میں کارکنوں کا ایکدوسرے پر لاتوں مکوں سے حملہ‘رہنمائوں کو گلدستے مارے گئے . زخمیوں میں ارباب وزیر ،حمیرا علوانی ،صادق میمن بھی شامل

مکلی ( رپورٹ :مہر علی حمائتی )مکلی جیم خانہ کلب میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی سجاول کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش کر دی ، جس سے درجنوں کارکن زخمی ہو گئے ، مشتعل کارکنوں نے سٹیج پر بیٹھے سید قائم علی شاہ سمیت کئی رہنماؤں کو بھی مائیک ، گلدستے اور دیگر اشیا دے ماریں ،جس سے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ ، پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ سجاول کے صدر ارباب وزیر میمن ،جنرل سیکرٹری صادق علی میمن ،سابق ایم پی اے حمیرا علوانی و دیگر رہنما معمولی زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مکلی جیم خا نہ میں وزیراعلٰی سندھ کی صدارت میں ہونے والے پا رٹی اجلا س کے دوران مائیک اور بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر پیپلزپارٹی سجاول کے دو گروپوں میں تصادم ہو گیا، اس دوران کارکنوں کے ایک دوسرے پر گلدستے اور دیگر اشیا پھینکے جانے سے جہاں درجنوں کارکن زخمی ہوگئے ، وہاں وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور دیگر رہنما بھی زخمی ہوئے ، تاہم سکیورٹی اہلکا رو ں نے وزیر اعلیٰ کو اجلاس سے نکا ل کر محفو ظ مقا م پر پہنچایا ۔بعدازاں پولیس کی بھاری نفری نے ہال میں داخل ہوکر کارکنوں پر قابو پایا۔تصادم کے بعد پولیس نے ہال کا محاصرہ بھی کئے رکھا اور اجلاس پندرہ منٹ تک معطل رہا ۔بعد ازاں اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔اجلاس کے اختتام پر وزیر اعلیٰ سندھ سخت مایوس نظر آرہے تھے ا ور وہ باہر موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات کئے بغیر ہی روانہ ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...