شاہدرہ: جھگڑے پر بھائی نے بیوی سے مل کر بہن کو زندہ جلادیا

شاہدرہ: جھگڑے پر بھائی نے بیوی سے مل کر بہن کو زندہ جلادیا

عظمیٰ بی بی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا،ملزم فیض،آسیہ اور یوسف گرفتار،مقدمہ درج مار پیٹ کے بعدمقتولہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی ، تین بچوں کی ماں تھی،پولیس

لاہور(کرائم سیل )شاہدرہ ٹاؤن میں بھائی نے بیوی اور ایک ساتھی سے مل کر بہن کو پٹرول چھڑک کر جلا دیا۔ پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کی رہائشی عظمیٰ بی بی اپنے بھائی فیض اور بھابی آسیہ سے ملنے انکے گھر آئی تھیں جہاں انکا جھگڑا ہو گیا، بھائی نے اپنی بیوی کیساتھ مل کر بہن کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی لیکن بارہ گھنٹے ہسپتال میں رہنے کے باوجود متاثرہ خاتون جانبر نہیں ہو سکی، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ معمولی جھگڑے کے بعد تلخ کلامی ہوئی، اسکے بھائی نے اپنی بیوی آسیہ اور ایک اور شخص یوسف کیساتھ مل کر پہلے اسے مارا پیٹا اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں