شہباز شریف سے ان کی اہلیہ تہمینہ درانی کی نیب سیل میں ملاقات

 شہباز شریف سے ان کی اہلیہ تہمینہ درانی کی نیب سیل میں ملاقات

شوہر کو تنگ اور گندے کمرے میں رکھا گیا،تازہ ہوا آتی ہے نہ سورج کی روشنی شہباز شریف کوبیت الخلا جانے کیلئے دروازے کا تالا پیٹنا پڑتا ہے :ٹوئٹر پر بیان

لاہور(سٹاف رپورٹر)آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف سے ان کی اہلیہ تہمینہ درانی نے نیب سیل میں ملاقات کی،جس کے بعد ٹوئٹر پر ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے تہمینہ درانی نے کہاشوہر کی گرفتاری کے 8 روز بعد بالآخر پہلی ملاقات ہوئی ، شہباز شریف کو تنگ اور گندے کمرے میں رکھا گیا ہے ،جس میں کوئی روشن دان نہیں ، جس میں تازہ ہوا نہ سورج کی روشنی آتی ہے ، دن اور رات کا کوئی تصور نہیں ، ملاقات کے بعد میری پریشانی بڑھ گئی اوربہت خوفزدہ ہوں ، آئی این پی کے مطابق تہمینہ درانی نے کہا شوہر کوبیت الخلا جانے کیلئے اپنے دروازے کا تالا زور زور سے پیٹنا پڑتا ہے جس کے بعد انہیں حاجت کیلئے لے جایا جاتا ہے ۔ تہمینہ درانی ملاقات

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں