شادی کا فیصلہ ہدایت پر کرنیوالے سے یوٹرن کی امیدنہ رکھنا عجیب نہیں:ریحام

 شادی کا فیصلہ ہدایت پر کرنیوالے سے  یوٹرن کی امیدنہ رکھنا عجیب نہیں:ریحام

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے یوٹرن والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے

لندن ( آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے یوٹرن والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص کسی کی ہدایت پر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ کس سے شادی کرے اور کس سے نہ کرے ،اس سے یوٹرن کی امید نہ رکھنا عجیب بات نہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 2 روز قبل یوٹرن کے حوالے سے بیان دیا۔جس کے باعث وہ شدید تنقید میں بھی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں