آصف زرداری کو اللہ کا ہی آسرا :ترجمان پیپلز پارٹی

آصف زرداری کو اللہ کا ہی  آسرا :ترجمان پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو اللہ کا آسرا ہے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو اللہ کا آسرا ہے وہ کسی آمر کے آگے نہیں جھکتے ۔زرداری کسی اور مخلوق کی نہیں بلکہ اللہ اور عوام کی حمایت سے سرخرو ہوئے ۔ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں انہو ں نے کہا کہ آصف علی زرداری آمروں اور کٹھ پتلیوں کے بنائے مقدمات سے سرخرو ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا کیس نواز شریف اور شہباز شریف سے ایک لاکھ گنا زیادہ خطرناک ہے ، انہیں اللہ کے سوا اب کوئی نہیں بچاسکتا۔ ترجمان پیپلز پارٹی

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں