بینظیر انکم پروگرام کا نام بدلنے کا فیصلہ کرلیا،وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ہفتے کو گھوٹکی میں عمران خان سے ملاقات کے دوران جی ڈی اے کے رہنمائوں نے پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔جی ڈی اے رہنما مخدوم محسن نے مشاور ت کے بعد مطالبہ وزیر اعظم کو پیش کیا ۔اس پر عمران خان نے یقین دہانی کروائی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کردیا جائیگا ۔