اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہو ں گے،ماروی میمن
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرمین ماروی میمن نے انکشاف کیا ہے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کہ اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہوں گے ، سب لوگ اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سب کیلئے بریکنگ خبر ہے کہ اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہوں گے ، وطن واپس نہ آکر سب کچھ کھو دینے والے لوگ احمق ہوتے ہیں، ایک معیشت دان ایسا نہیں کرسکتا۔یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مبینہ شادی کے حوالے سے وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ہی پارٹی ن لیگ پر برس پڑی تھیں۔