یو اے ای کی اتحاد ایئرلائن کی ٹکٹوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

 یو اے ای کی اتحاد ایئرلائن کی ٹکٹوں  کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر میدان میں آگئی ۔یو اے ای سے تعلق رکھنے والی اتحاد ایئرلائن کی ٹکٹوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر میدان میں آگئی ۔یو اے ای سے تعلق رکھنے والی اتحاد ایئرلائن کی ٹکٹوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ۔بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کو یو اے ای کی طرف سے دئیے جانے والے ایوارڈ کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینر خواجہ ایوب نسیم کا کہنا تھاکہ آئندہ کا لائحہ عمل آج کی پریس کانفرنس میں طے کیا جائے گا ۔ اتحادایئرویز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گااور دبئی جانے والے ٹورسٹ کو بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر باور کرائیں گے کہ یواے ای حکومت نے قاتل مودی کو ایوارڈ سے نوازا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں