پاکستان سے جنگ کی صورت میں چین فائدہ اٹھاسکتا:بھارتی خفیہ ادارہ
بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان سے جنگ کی صورت میں چین فائدہ اٹھاسکتا ہے
نئی دہلی( آن لائن )بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان سے جنگ کی صورت میں چین فائدہ اٹھاسکتا ہے اور وہ لداخ سے بھرپور کارروائی شروع کر سکتاہے ۔ رپورٹ کے مطابق چین بھارت میں بڑی کارروائی کیلئے زیر زمین سرنگیں بھی تعمیر کر رہا ہے ۔ بیجنگ لداخ کے سرحدی علاقوں میں فوجی تنصیبات قائم کر رہا ہے ۔چین بھارت کیخلاف بڑے پیمانے پر تیاریوں میں مصروف ہے ۔اس حوالے سے بھی خفیہ ایجنسیوں نے اپنی رپورٹس مودی سرکار کو پیش کر دی ہیں ،جن میں کہا گیا ہے کہ خدشہ موجود ہے کہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں چین لداخ کے ذریعے بھارتی فورسز کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔اگر بھارت کے خلاف پاکستان اور چین نے بیک وقت کارروائی کی تو اس سے بھارت کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے ۔اس رپورٹ کے بعد وزیراعظم مودی نے فوجی سربراہ جنرل بپن روات کو کہا ہے کہ وہ چین کی لبریشن آرمی کے ساتھ مذاکرات کر کے معاملے کا حل تلاش کریں۔