بس بہت ہو گیا،پولیس پوری ڈھٹائی سے قوانین کی دھجیاں اڑا رہی:عمران خان

بس بہت  ہو گیا،پولیس  پوری  ڈھٹائی  سے  قوانین کی  دھجیاں  اڑا رہی:عمران  خان

لاہور (سپیشل رپورٹر )بس بہت ہوگیا، پنجاب اور اسلام آباد میں پولیس تحریک انصاف کو ہدف بنانے کیلئے پوری ڈھٹائی سے قوانین کی دھجیاں اڑارہی ہے ۔

اظہرمشوانی کو لاہور سے اٹھالیاگیا اور کہاں لے جایاگیا،اب تک معلوم نہیں۔18مارچ کو سینیٹر شبلی فراز اور عمرسلطان جن کے پاس عدالتی کمپلیکس میں داخلے کی اجازت موجودتھی،کو اسلام آباد پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔حسان نیازی کوضمانت ملتے ہی اٹھالیاگیا اور اسے قید میں رکھنے کیلئے ایک جھوٹا مقدمہ اس پر ڈال دیا گیا۔میں پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز اور ان مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تمام افسروں کی تصاویر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھجوا رہاہوں تاکہ وہ ریاست وسرکار کیلئے کام کرنے والے ان کرداروں کو پہچان سکیں جو تحریک انصاف کے ذمہ داران اور نہتّے کارکنوں کے اغوا، ان کی رہائش گاہوں پر چھاپوں، دورانِ حراست ان سے مار پیٹ کرنے اور ان پر بے دریغ تشدد آزمانے میں ملوث ہیں۔ اظہر مشوانی کو فوراًرہا کیاجائے ۔عمران خان نے اپنی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات کی ، رہنمائوں اور کارکنوں کی خیریت دریافت کی۔ اپنی رہائش گاہ کے اندر اور باہر موجود کارکنوں کی افطاری کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کارکن میری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ تمام کارکنوں کیلئے سحری کا بھرپور انتظام کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر عمران خان نے کارکنوں کے لیے سحری کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی بھرپور خیال رکھنے اور زمان پارک میں نماز، قرآن خوانی اور نماز تراویح کا بھی اہتمام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں