عمران کہتا رہا اختیار ہوتو 500افراد کو پھانسی لگا دوں،رانا ثنا

 عمران کہتا رہا اختیار ہوتو 500افراد کو پھانسی لگا دوں،رانا ثنا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں کہا جاتا ہے میں آ رہا ہوں،چھوڑوں گا نہیں،تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، جب عمران خان کی سیاست یہی ہے تو پھر کیا ہم چھوڑ کر بھاگ جائیں؟

 جب وہ کہیں کہ ہم نہیں رہینگے تو پھر ہم کوشش کرینگے ، یہ نہ رہیں، عمران خان حکومت میں تھا توکہتا رہا اختیار ہوتو 500افراد کو پھانسی لگا دوں۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا عمران یاتو خود کو قتل کرانا چاہتے ہیں یا مخالفین کو قتل کرانا چاہتے ہیں، وہ ہمارے خلاف ایف آئی آر پہلے کٹوانا چاہتے ہیں، اس نے 10 ،12سال میں بڑی محنت سے یہ ماحول تیار کیا، ایک پارٹی کا سربراہ روز کہانی گھڑکر آجاتا ہے ، پانچ لوگ داخل ہونگے قتل کرینگے ، انکی دھمکیاں کب تک کوئی برداشت کرے گا، آخر کار جواب ملے گا، جب کسی پر ایسا مقدمہ بنایا جائے جس کی سزا موت ہو تو کیا اس کو سمجھ نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا آرمی چیف سابق وزیراعظم کی منتیں کرتے رہے وہ اپوزیشن سے نہیں ملے ، باجوہ صاحب کا کردار پوری دنیا کے سامنے ہے ہم بالکل مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ فل کورٹ کا ہے ،فل کورٹ بیٹھ کر دیکھے اسمبلیاں قانونی طریقے سے ختم ہوئیں یا ایک شخص کی اناکیوجہ سے ، عمران رویہ بدلیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں