آرمی چیف سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیر سے برطانوی آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلی مونراڈ سینڈرز نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کے امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر سی جی ایس یوکے آرمی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام لانے کی کوششوں میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کی تعریف کی ۔قبل ازیں سی جی ایس برطانیہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں