قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر ایثار کا مظاہرہ کریں:زرداری

 قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر ایثار کا مظاہرہ کریں:زرداری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر پوری قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ صدر زرداری نے کہا اللہ تعالی ٰ سے دعا گو ہوں کہ یہ بابرکت موقع پورے عالم اسلام اورپاکستان کیلئے رحمتیں اور خوشیاں لائے ۔

عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی تسلیم و رضا کی یاد دلاتی ہے ۔ اس عظیم قربانی میں ہمارے لیے درس ہے کہ آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا اور اللہ کی اطاعت ہی کامیابی کی کنجی ہے ۔ اس موقع پر قوم کو اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ہم اخوت،ایثار،محبت اور اخلاص سے سرشار ہو کر اپنے ارد گرد ضرورت مندافرادکی مدد کرینگے ۔ ہمیں قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر اپنی عملی زندگی میں ایثار کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا عید الاضحی بھائی چارے کے بندھن کا تہوار ہے ۔ یہ مقدس دن ہمیں محروم، بے گھر اور مستحق افراد کی طرف ہاتھ بڑھانے کی دعوت دیتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ہمدردی اور اتحاد کے اصولوں پر کاربند رہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ عید الاضحی کا جذبہ ہمارے دلوں کو منور کرے اور ہمیں بہترمستقبل کی طرف رہنمائی کرے جہاں امن اور بھائی چارے کا بول بالا ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں