الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کرانیکا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کرانیکا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) الیکشن کمیشن نے رواں سال دسمبر کے دوسرے ہفتے تک پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیاہے ، اس کیلئے انتظامات شروع کر دئیے گئے ۔

الیکشن کمیشن نے یکم جولائی سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیوں  کی تشکیل کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ پنجاب کی حدود اور انتظامی حدبندیوں کو منجمد کردیا گیا ۔پنجاب میں یونین کونسل، میٹرپو لیٹن کارپوریشن، ضلع کونسل، سمیت تمام سابق بلدیاتی حلقہ بندیوں کی حدود کو منجمد کیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کے لئے 30جون تک تمام اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ،یکم جولائی سے حلقہ بندیوں کی تشکیل کے لئے کمیٹیاں بنانے 22 جولائی تک ابتدائی حلقہ بندیوں کی تشکیل اور 23جولائی کو ابتدائی فہرست کی اشاعت اور اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 22اگست تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹانے جبکہ 29 اگست تک حلقہ بندیوں کا حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔ یکم ستمبر 2024تک پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری ہو جائے گی ، دسمبر کے دوسرے ہفتے تک بلدیاتی انتخابات متوقع ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں