مزار داتا گنج بخش کو غسل دینے کی تقریب ، اسحاق ڈار کی شرکت

مزار داتا گنج بخش کو غسل دینے کی تقریب ، اسحاق ڈار کی شرکت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر،این این آئی) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزارکو 90 من عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔

 غسل کی تقریب  میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور بلال یاسین، اعلیٰ حکومتی شخصیات، علمائے کرام، مشائخ عظام اور زائرین کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔داتا دربار کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ غسل کی رسم ظہر کی نماز کے بعد شروع ہوئی۔اس دوران دربار کی فضا میں درود و سلام اور نعتیہ کلام گونجتے رہے ۔اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں ۔اسحاق ڈار کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے مزار مبارک کی توسیع بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا مزار کے گرد ٹریفک کنٹرول، غلام گردش کی توسیع اور داتا گنج بخش ؒکے مزار میں توسیعی منصوبوں پر کام ایک سال کے قریب عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں