تحریک انصاف کا سیکرٹریٹ کھول دیا گیا، اہم ریکارڈ غائب ہے :عمرایوب

تحریک انصاف کا سیکرٹریٹ کھول دیا  گیا، اہم ریکارڈ غائب ہے :عمرایوب

اسلام آباد(دنیا نیوز)تحریک انصاف کا سیکرٹریٹ کھول دیا گیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے آفس کو سیل کرنے کو کالعدم قرار دیا تھا ۔

دفتر ڈی سیل ہونے کے بعد عمرایوب نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دفتر سے اہم ترین ریکارڈ غائب ہے ، پی ٹی آئی دفترسے کمپیوٹرز اور ڈی وی آرز غائب ہیں، آئی جی اسلام آباد، ایف آئی اے اور سی ڈی اے پر ڈکیتی کا پرچہ کٹوائیں گے ۔عمرایوب کا کہنا تھا کہ مرکزی دفتر سے جتنی ڈی وی آر ریکاڈنگز تھیں سب ساتھ لے گئے ، پی ٹی آئی مرکزی دفتر سے ہمارے لوگوں کی کیس فائل بھی چوری کرکے لے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں