اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات صرف شعبدہ بازی :خواجہ آصف

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات صرف شعبدہ بازی :خواجہ آصف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نمائندگی سے انکار کردیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی تجویز ہمیشہ کی طرح غیر سنجیدہ، خلوص سے عاری اور سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں ان کی نمائندگی کریں گے ، میں نے ایک ٹی وی شو میں کہا تھا کہ میری دانست میں یہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے محمود خان اچکزئی سے یہ سوال آج قومی اسمبلی میں ملاقات میں پوچھا،ا ن کا جواب نفی میں تھا کہ وہ یہ کردار ادا نہیں کر سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں