ڈسپلن کی خلاف ورزی،کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل

ڈسپلن کی خلاف ورزی،کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کھلاڑیوں کے طرز عمل سے متعلق 3 جامع رپورٹس کا جائزہ لے گا، جنہیں ہیڈ کوچ، ٹیم منیجر اور آزاد انٹیلی جنس ایجنسی نے ترتیب دیا ہے ۔ان رپورٹس کی جانچ کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اشارہ دیا گیا ہے کہ سابق کپتان کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے گا، اس کمیٹی کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کیخلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی کا فیصلہ ہوگا۔کمیٹی کی سفارشات کے بعد ٹیم کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب کرکٹرز کیخلاف ایکشن اہم ہوگا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام معاملے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام فیصلے منصفانہ انداز میں کیے جارہے ہیں تاکہ کسی بے گناہ کھلاڑی کو سزا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں