سرکاری اہلکارں سے مزاحمت دھمکیاں د ینے پر 4افراد کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری اہلکارں سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں د ینے والے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ جھنگ بازارکے علاقے گلفشاں کالونی میں سرکاری ملازمین محکمانہ امور کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے اہلکاروں سے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں ہراساں کرنے کے ساتھ کام سے روک دیاگیا۔