ایشوریا کی نیویارک سے واپسی ابھیشیک نے ایئرپورٹ پر ریسیو نہیں کیا

ایشوریا کی نیویارک سے واپسی ابھیشیک نے ایئرپورٹ پر ریسیو نہیں کیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے بغیر صرف بیٹی ارادھیا کے ساتھ نیویارک سے ممبئی واپسی نے ایک بار پھر طلاق کی افواہوں کو تقویت دیدی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو ممبئی واپسی پر اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے ۔اس موقع پر ایشوریا رائے بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں اور انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ اس موقع پر انہیں ریسیو کرنے کیلئے ابھیشیک بچن موجود نہیں تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں