کینیڈین شیف نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے 9اعزازات حاصل کرلیے

کینیڈین شیف نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے 9اعزازات حاصل کرلیے

ٹورنٹو(نیٹ نیوز) کینیڈا سے تعلق رکھنے والے شیف، باڈی بلڈر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر والیس وونگ نے کم وقت میں تیزی سے سبزیاں کاٹ کر اور کچھ آنکھوں میں پٹی باندھ کر تیزی سے سبزیاں کاٹ کر 9 عالمی ریکارڈز قائم کرلیے ۔

مذکورہ بالا ریکارڈز کے بعد والیس وونگ کے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کُل تعداد 11 ہوگئی ہے ۔والیس کے نئے ریکارڈز میں ایک منٹ میں 14 ٹماٹر شامل ہیں جو انہوں نے زیادہ تر آنکھوں پر پٹی باندھ کر بجلی کی تیزی سے کاٹے ۔دوسری جانب 9 اجوائن کے سلائسسں ہیں جو انہوں نے 30 سیکنڈز میں کاٹے ، دوسری طرف بیل پیپر انہوں نے آنکھوں میں پٹی باندھ کر 9.43 سیکنڈز میں کاٹے ۔اس کے علاوہ انہوں نے 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ لہسن اور مرچوں اور دیگر سبزیوں کے سلائسس کاٹ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں