چیمپئینز ٹرافی:پی سی بی حکام کو بھارتی ٹیم کی شرکت بارے تبصرہ نہ کرنیکی ہدایت

 چیمپئینز ٹرافی:پی سی بی حکام کو بھارتی ٹیم  کی شرکت بارے تبصرہ نہ کرنیکی ہدایت

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیمپئینز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی شرکت پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔

گزشتہ دنوں پردیش پریمیئر لیگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کا دورہ حکومتی اجازت کے بغیر نہیں کرسکتے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی جانب سے بورڈ حکام کو ہدایت ملنے کے بعد بی سی سی آئی صدر کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں