بنکاک:گھر میں بند کتے اپنے مردہ مالک کی لاش کھا گئے

بنکاک:گھر میں بند کتے اپنے مردہ مالک کی لاش کھا گئے

بنکاک(نیٹ نیوز) مالک کی موت کے بعد گھر میں موجود پالتو کتوں نے اس کی لاش کھالی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنکاک کے ایک گھر سے دو درجن کے قریب کتوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جو بغیر خوراک اور پانی کے وہاں بند تھے ۔

پولیس نے بتایا کہ مکان مالک 62 سالہ اٹاپول چارون پیتھک کی گھر کے اندر ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے موت ہو گئی تھی، مالک کی موت کے بعد کتے کم از کم ایک ہفتے سے گھر میں بغیر خوراک اور پانی کے پھنسے ہوئے تھے ۔دو درجن سے زائد کتے اپنے مردہ مالک کی لاش کو کئی دن تک بند گھر میں زندہ رہنے کے لیے کھاتے رہے ۔معاملے کی خبر اُس وقت ہوئی جب متوفی کے پڑوسی نے اٹاپول کی گھنٹی بجائی لیکن لائٹس آن ہونے کے باوجود اسے کوئی جواب نہیں ملا جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں