شدید گرمی سے یورپ میں ہر سال 1لاکھ75ہزار ہلاکتیں ہوتی ہیں :ڈبلیو ایچ او

شدید گرمی سے یورپ میں  ہر سال 1لاکھ75ہزار ہلاکتیں  ہوتی ہیں :ڈبلیو ایچ او

کوپن ہیگن (اے ایف پی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ شدید گرمی سے یورپ میں ہر سال 1لاکھ75ہزار ہلاکتیں ہوتی ہیں ۔

 گزشتہ دو دہائیوں کے دوران یورپی خطے میں گرمی سے ہونے والی اموات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں آنے والے سالوں میں گرمی سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے علاقائی ڈائریکٹر ہنس کلوج نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا میں ہر سال تقریباً4لاکھ 89ہزار افراد گرمی سے ہلاک ہوتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں