تاجک ایتھلیٹ کا اسرائیلی حریف کو ہراکر ہاتھ ملانے سے انکار

تاجک ایتھلیٹ کا اسرائیلی حریف کو ہراکر ہاتھ ملانے سے انکار

پیرس(سپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپکس میں تاجکستان کے ایتھلیٹ نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

اولمپکس میں تاجکستان کے جوڈوکا نورالی امومالی نے 66 کلوگرام کے مقابلے میں اسرائیلی حریف باروچ شمائلوف کو ہرایا۔اسرائیلی حریف کو شکست دینے کے بعد تاجک ایتھلیٹ نے شمائلوف سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا اور انہوں نے اپنے اسرائیلی حریف کی طرف دیکھتے ہوئے اَللہُ اَکَبْر( اللہ سب سے بڑا ہے ) کا نعرہ بھی لگایا۔ اس سے قبل مراکش کے ایتھلیٹ نے بھی اسرائیل کے شمائلوف سے ہارنے کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں