امریکا کے ساحل پر ہزاروں بھنبھریوں کی یلغار

امریکا کے ساحل پر ہزاروں بھنبھریوں کی یلغار

رہوڈ آئی لینڈ(نیٹ نیوز) امریکا میں رہوڈ آئی لینڈ کے ساحل پر دن دہاڑے ہزاروں بھنبھریوں نے دھاوا بول دیا۔

ویسٹرلی کے مسکامیکٹ بیچ پر تفریح منانے کیلئے آئے شہریوں نے اس لمحے کی ویڈیو ریکارڈ کی جب ہزاروں بھنبھریاں اچانک نمودار ہوگئیں۔مارک اسٹیکنی نامی شہری جس نے اس واقعے کی فوٹیج فیس بک پر پوسٹ کی، نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ اس نے صبح 11 بجے پہنچنے کے فوراً بعد ہر طرف بھنبھریوں کا مشاہدہ کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بھنبھریاں لہروں کی شکل میں نمودار ہوئی جس میں سب سے بڑی بھیڑ دوپہر ایک بجے کے قریب آئی۔ ہزاروں بھنبھریوں کی یلغار کی خبرسامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس پرطرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں اورکئی صارفین تواسے عذاب سے بھی تشبیہ دے رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں