ناشتے نہ کرنے والے بچے اکثر ناخوش رہتے ہیں:تحقیق

ناشتے نہ کرنے والے بچے اکثر ناخوش رہتے ہیں:تحقیق

لندن(نیٹ نیوز) ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو بچے ناشتہ نہیں کرتے ان کے ناخوش ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے ۔

محققین نے پایا کہ 10 سے 17 سال کی عمر کے بچے جتنا زیادہ ناشتہ کرتے ہیں وہ اپنی زندگی سے زیادہ مطمئن ہوتے ہیں۔انہوں نے برطانیہ سمیت 42ممالک میں تقریباً 150,000 بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔زندگی میں اطمینان کا سب سے زیادہ اسکور ہر روز ناشتہ کرنے والے شرکاء میں اور سب سے کم ان بچوں میں پایا گیا جنہوں نے کبھی ناشتہ نہیں کیا۔محققین کا خیال ہے کہ اس کی کئی وجوہات ہیں، بشمول ناشتے میں موجود وٹامنز اور غذائی اجزا طالب علموں کو سکول میں توجہ مرکوز کرنے اور سیکھنے میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں