تیل کی فروخت میں سالانہ 11.4 فیصد کمی ریکارڈ

تیل کی فروخت میں سالانہ  11.4 فیصد کمی ریکارڈ

کراچی(این این آئی)ایران سے اسمگلنگ اور فرنس آئل سے پیدا کردہ بجلی کی طلب میں کمی سے تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ہوگئی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی)کے مطابق پی ایس او کی فروخت میں سالانہ 19 فیصد کمی سے 0.55 ملین میٹرک ٹن ہوگئی ہے ۔او سی اے سی کے مطابق جولائی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 11.4 فیصد سالانہ کمی سے 12 لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی جب کہ جولائی 2023 میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 13 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن تھی۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بتایا کہ جون میں 14 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن فروخت کے مقابلے میں تیل کی فروخت ماہانہ 17.3 فیصد کم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ موٹر اسپرٹ میں 9.9 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5.9 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 46.3 فیصد کمی ہوئی۔ماہرین کے مطابق تیل کی فروخت میں کمی ایران سے اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کے باعث ہوئی، فرنس آئل پر بجلی کی پیداوار کی مانگ میں کمی کی وجہ سے بھی تیل کی فروخت متاثر ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں