پہلے مرغی آئی یا انڈہ؟ بحث کے دوران دوست کو قتل کردیا

پہلے مرغی آئی یا انڈہ؟ بحث کے دوران دوست کو قتل کردیا

جکارتہ(نیٹ نیوز) پہلے مرغی آئی یا انڈہ کے موضوع پر بحث کے دوران اختلاف کرنے پر دوست نے دوست کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔۔۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں ایک شخص نے مبینہ طور پر مرغی پہلے آئی یا نڈہ کے موضوع پر بحث کے دوران اختلاف کرنے پر اپنے دوست کو چاقو کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا۔مقامی پولیس کے تفتیشی افسر لا اودے ارسانگکا نے بتایا کہ مشتبہ قاتل کی شناخت ڈی آر کے نام سے ہوئی جس نے 47 سالہ قادر مارکس کو جنوب مشرقی سولاویسی صوبے میں 24 جولائی کو پہیلی پر جھگڑے کے بعد 15 بار چاقو سے وار کرکے قتل کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے مشتبہ قاتل کو گرفتار کرلیا ہے جسے جرم ثابت ہونے پر 18 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں