خواتین کاکاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینا حوصلہ افزا،فیصل کنڈی

 خواتین کاکاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینا حوصلہ افزا،فیصل کنڈی

پشاور(این این آئی)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ خواتین کا کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینا حوصلہ افزا امرہے ۔

کاروبارسے وابستہ خواتین جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے ملک کی معاشی ترقی وخوشحالی میں اپناکردار ادا کرناہوگا،خواتین کی بہتر تعلیم اور تربیتی اداروں میں اضافے سے ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے مختلف شعبوں میں تعداد کو بتدریج بڑھایا جا سکتا ہے ۔پاکستانی خواتین کاروباری سرگرمیوں میں دلچسپی لیتے ہوئے نہ صرف اپنے اور اہل خانہ کی مالی ضرورتوں کو باآسانی پورا کرسکتی ہیں، بلکہ عالمی مارکیٹ میں تجارت کر کے ملک کیلئے کثیر زرِمبادلہ بھی کماسکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روزگورنرہاؤس پشاورمیں ویمن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیراہتمام منعقدہ وویمن اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہاشو فاؤنڈیشن اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد دی اور کہاکہ یہ تقریب صرف ایوارڈز تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے معاشرے میں تبدیلی اور خواتین کی طاقت کا مظہر بھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ تقریب اس بات کاثبوت ہے کہ ہماری خواتین کتنی باصلاحیت ہیں اور ان کی کامیابیاں ہمارے معاشرے کے لیے کس قدر اہم ہیں۔گورنرنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کو عزت دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں