’’برزخ‘‘ کو کسی لائسنس یافتہ چینل سے نشر نہیں کیا جارہا:پیمرا

’’برزخ‘‘ کو کسی لائسنس یافتہ چینل سے نشر نہیں کیا جارہا:پیمرا

لاہور (شوبز ڈیسک )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستانی سٹارز فواد خان اور صنم سعید کی متنازع ویب سیریز ’برزخ‘ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے۔۔

 کہ ڈرامہ سیریز ’برزخ‘ آن لائن پلیٹ فارم پر نشر کی جارہی ہے ، آن لائن اور سوشل میڈیا پر موجود مواد پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،پیمرا نے اپنے بیان نشادہی کی کہ یہ ڈرامہ/ سیریز پیمرا کے لائسنس یافتہ کسی بھی سیٹلائٹ چینل سے نشر نہیں کیا جارہا۔واضح رہے کہ اس سیریز کو بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں